ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممتابنرجی کے پاس صرف 9گرام زیورات، 69ہزار نقد

ممتابنرجی کے پاس صرف 9گرام زیورات، 69ہزار نقد

Sun, 12 Sep 2021 11:02:00    S.O. News Service

کلکتہ ،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 30ستمبر کو ہونے والے بھوانی پور ضمنی انتخاب کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی کل داخل کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔ ان کے مطابق اپریل میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں ان کے اثاثوں میں کمی آئی ہے۔ ان کے پاس صرف 69 ہزار روپے نقد ہیں جبکہ زیورات کے معاملے میں صرف نو گرام سونا ہے۔الیکشن کمیشن کو دیے گئے حلف نامے کے مطابق ممتا بنرجی نے تقریباً 69 ہزار 255 کیش رکھنے کی معلومات دی ہیں۔ نندی گرام سے پرچہ داخل کرتے وقت ممتا بنرجی نے ظاہر کیا تھا ان کے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 12 لاکھ، دو ہزار 356 ہیں۔ ان کے پاس صرف نو گرام زیورات ہوتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی تنخواہ بھی نہیں لیتیں اور اسے ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سابق رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ملنے والا الاؤنس بھی ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہے۔ اس کی ذاتی آمدنی کا واحد ذریعہ اس کی کتابیں ہیں جس کیلئے انہیں رائلٹی ملتی ہے۔


Share: